جمعہ , 19 اپریل 2024

تحریک انصاف کا ووٹ بینک متاثر نہیں ہوا، اعتزاز احسن

لاہور:سینیئر قانون دان بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا ووٹ بینک نہیں ٹوٹا وہ آج بھی قائم ہے، عمران خان نے اسمبلیوں سے باہر آکر غلطی کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان میں پاورفل نواز شریف ہےسب فیصلے اسکی مرضی سے ہوتے ہیں، سیاست سے کسی کو دور نہیں کیا جا سکتا، آصف زرداری کمال کے سیاستدان ہیں جب چاہیں شہبازشریف کو انگلی کے اشارے سے بلالیتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ لاہورپولیس نے 9 مئی کے واقعات کی مانیٹرنگ لائن تو جاری کی ہے لیکن پولیس جلاؤ گھیراؤ کے وقت خود کہاں تھی؟ آئی جی، ڈی آئی جی، ایس ایس پی کہاں تھے؟ اتنے بڑے واقعات ہوگئے کہیں پولیس نہیں پہنچی، ان بلوائیوں کے پاس آتشیں اسلحہ نہیں تھا، رائفل چلنے کا، پستول چلنے کا کوئی واقعہ نہیں ہوا، اتنا کچھ ہوگیا آئی جی کا ابھی تک تبادلہ نہیں کیا گیا۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …