ہفتہ , 20 اپریل 2024

امریکا؛ اسکول کی تقریب میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک

واشنگٹن: امریکی ریاست ورجینیا میں اسکول کی گریجویشن تقریب میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اسکول میں فائرنگ کا واقعہ ورجینیا کے شہر رچمنڈ میں پیش آیا۔ فائرنگ کے وقت اسکول میں گریجویشن کی تقریب کے لیے بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔فائرنگ سے 5 افراد زخمی بھی ہوئے۔

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے بعد 19 سالہ مشتبہ نوجوان کو گرفتار کر کے اس کے پاس سے 4 ہینڈ گنز برآمد کر لی گئی ہیں۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔فائرنگ سے ہلاک افراد کی عمریں 18 اور 36 سال ہیں اور فی الحال ان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …