ہفتہ , 20 اپریل 2024

قطر اور یو اے ای کے سفارتخانوں نے کام شروع کر دیا

دوبہی : قطر اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے درمیان سفارتی تعلقات کی مکمل بحالی کے اعلان کے بعد دونوں ممالک میں سفارتخانوں نے دوبارہ اپنا کام شروع کر دیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق قطری وزارت خارجہ نے ایک بیان میں بتایا کہ دونوں سفارتخانوں کی جانب سے سہولیات کی دوبارہ فراہمی کے موقع پر قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی اور شیخ عبداللہ بن زاید کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

خیال رہے کہ قطر کو 2017 ءمیں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر کی جانب سے سفارتی بائیکاٹ کا سامنا کرنا پڑا تھا جسے 2021 ء میں سعودی عرب کے تاریخی شہر العلاء میں ہونے والی معاہدے کے اعلامیہ پر دستخط کے بعد ختم کر دیا گیا تھا۔ریاض اور قاہرہ نے 2021 میں ہی دوحا میں اپنے سفیر دوبارہ متعین کر دئیے تھے جبکہ بحرین نے ابھی تک سفارتخانہ کھولنے کا فیصلہ نہیں کیا۔

یہ بھی دیکھیں

صہیونی وحشیانہ حملوں نے مغربی تہذیب و تمدن کے چہرے سے نقاب اتار دیا،آیت اللہ سید علی خامنہ ای

تہران:بسیجیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کہا کہ طوفان …