پیر , 25 ستمبر 2023

چین کا مالی استحکام کیلئے پاکستان کی مدد جاری رکھنے کا اعادہ

اسلام آباد :عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے 3ارب ڈالر کاسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدہ ہونے اور سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر موصول کے بعد چین نے بھی مالی استحکام کیلئے پاکستان کی مدد جاری رکھنے کا اعادہ کیا ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف سے عوامی جمہوریہ چین کی ناظم الامور پانگ چنکسو نے ملاقات کی ،اور اس بات کا اعادہ کیا کہ چین پاکستان کو ایک اہم اقتصادی شراکت دار سمجھتا ہے اور پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی اور مالی استحکام کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سی پیک بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کا ایک اہم منصوبہ ہے اور چین کی قیادت سی پیک کو بی آر آئی کے اعلیٰ معیار کے منصوبے پر عملدرآمد کیلئے پاکستان کی حکومت کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گی۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 102 ویں سالگرہ پر مبارکباد دی اور پاکستان کی یکجہتی، سالمیت اور اقتصادی ترقی کے لئے کمیونسٹ پارٹی کی قیادت کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے اور باہمی مفاد کے معاملات پر ایک دوسرے کی غیر متزلزل حمایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ چین کی حکومت اور کمیونسٹ پارٹی کی خارجہ پالیسی میں پاکستان کا خصوصی مقام ہے اور ہم تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو (جی ڈی آئی) سے متعلق پہلے اعلیٰ سطحی فورم میں ورچوئل شرکت پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے چینی ناظم الامور نے دونوں ممالک کی قیادت کے تصور کے مطابق پاکستان میں جی ڈی آئی کے منصوبوں پرعملدرآمد کے لئے چین کے عزم کا اظہار کیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سی پیک بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹوکا ایک اہم منصوبہ ہے اور چین کی قیادت سی پیک کو بی آر آئی کے اعلیٰ معیارکے منصوبے پرعملدرآمد کیلئے پاکستان کی حکومت کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گی۔انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ چین پاکستان کو ایک اہم اقتصادی شراکت دارسمجھتا ہے اور پاکستان کی سماجی واقتصادی ترقی اور مالی استحکام کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

یہ بھی دیکھیں

ثاقب نثار، عطا بندیال، اعجاز الاحسن اور جسٹس عائشہ کے خلاف شکایات بے بنیاد قرار

اسلام آباد: نئے چیف جسٹس پاکستان کے آتے ہی سپریم جوڈیشل کونسل متحرک ہو گئی …