پیر , 25 ستمبر 2023

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ایرانی فوج کے اعلیٰ حکام سے ملاقات

تہران:آرمی چیف نے ایک اعلیٰ فوجی وفد کی سربراہی میں آرمی ہیڈ کوارٹرز میں حاضری کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے کمانڈر انچیف سے ملاقات کی۔جنرل سید عاصم منیر نے آج صبح ایک اعلیٰ فوجی وفد کی سربراہی میں اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے کمانڈر انچیف میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں باہمی تعاون کے فروغ کے ساتھ ساتھ مشترکہ سرحدوں کی حفاظت کو مضبوط بنانے، عسکری تربیتی رابطوں میں اضافے اور علاقائی سطح پر مشترکہ دفاعی اور سکیورٹی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی دیکھیں

علیحدگی پسند دہشت گردوں کو غیر مسلح کر کے عراق سے نکال دیا جائے، ایرانی آرمی چیف

تہران:ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف نے کہا کہ علیحدگی پسند مسلح …