پیر , 2 اکتوبر 2023

لاہور: مونس الٰہی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور:لاہور کی سیشن کورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور صدر پی ٹی آئی پرویز الٰہی کے صاحبزادے مونس الٰہی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔مونس الٰہی کے وارنٹ گرفتاری رشوت لینے، دینے اور اعانت جرم کے مقدمے میں جاری کیے گئے ہیں۔

ایف آئی اےنےمونس الہیٰ کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست دائرکرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں شامل تفتیش کرنے کی کوشش کی لیکن وہ ایسا کرنے سے گریزاں ہیں۔

ایف آئی اے نے عدالت سے شریک ملزم حامد سہیل کے بھی دائمی وارںٹ جاری کرنے کی استدعا کی تھی جسے منظورکرتے ہوئے عدالت نے دونوں ملزمان کے وارنٹس جاری کیے۔

یہ بھی دیکھیں

ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کا شیخ رشید کو ایک ہفتے میں پیش کرنے کا حکم

راولپنڈی: شیخ رشید لاپتہ کیس میں عدالت نے سابق وزیر داخلہ کو ایک ہفتے میں …