پیر , 25 ستمبر 2023

ایران میں ٹیکنالوجیکل منڈیاں بنانے کا منصوبہ

تہران:تہران:ایران کے سینٹر آف انٹرنیشنل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کوآپریشن (CiSTC) کے چیئرپرسن امیرحسین میرآبادی نے کہا کہ ایران ہمسایہ اور دوست ممالک کے ساتھ ٹیکنالوجیکل ڈپلومیسی کے ذریعے تعاون میں توسیع کا خواھاں ہےتاکہ روایتی منڈیوں کے علاوہ سائنس اور ٹیکنالوجی بلخصوص مصنوعی ذہانت پر مبنی کمپنیوں کے لیے نئی منڈیاں بنائی جا سکیں۔

انہوں نے کہا کہ اس مرکز میں ایرانی ماہرین اور بیرون ملک تاجروں کے ساتھ تعاون کا ایک نظام https://connect.isti.ir/ مندرجہ ذیل ویب پر فراہم کیا گیا ہے۔ دلچسپی لینے والے افراد کمپنی رجسٹریشن کی درخواست اس سسٹم پر اپ لوڈ کر سکتے ہیں تاکہ تجاویز کا جائزہ لینے اور کام کے فالو اپ کی تصدیق کے بعد کمپنی کو رجسٹر کیا جا سکے۔

یہ بھی دیکھیں

جناح ہاؤس حملہ: صنم جاوید سمیت 9 ملزمان کی ضمانت، خدیجہ شاہ کی درخواست مسترد

لاہور: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں صنم جاوید اور …