جمعرات , 7 دسمبر 2023

مقبوضہ کشمیر میں حملہ، 3 بھارتی فوجی ہلاک

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں نامعلوم افراد کے حملے میں 3 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے کلگام میں بھارتی فورسز کے نام نہاد آپریشن کے دوران فوجی قافلے پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 3 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے۔

قابض بھارتی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے کلگام اور قریبی علاقوں کی ناکہ بندی کردی گئی۔ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے اور انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کردی گئی ہے۔بھارتی فورسز نے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے اور گھر گھر تلاشی کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …