منگل , 5 دسمبر 2023

کراچی میں رواں ماہ بارش کا امکان نہیں، محکمہ موسمیات

کراچی: اگست کے دوران شہر قائد میں مون سون کے نئے سلسلے کے تحت بارشوں کا امکان نہیں ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 2 ہفتوں کے دوران بارشوں کا کوئی امکان نہیں البتہ شہر کا مطلع کہیں جزوی اورکہیں مکمل ابرآلود رہ سکتا ہے۔ جمعرات سے دوبارہ تیز سمندری ہوائیں چلنے کی توقع ہے، ہواؤں کی رفتار 45 کلومیٹر تک تجاوز کرسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 3 روز کے دوران شہر میں ہلکی بارش اور بوندا باندی ہونے کا امکان ہے، دیہی سندھ کی ساحلی پٹی کے علاوہ مختلف اضلاع میں موسم گرم ومرطوب رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو شہر کا پارہ 31.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، نمی کا تناسب 68 فیصد رہا۔ دیہی سندھ کے اضلاع جیکب آباد، سکرنڈ، سکھر، روہڑی، شہید بے نظیرآباد میں بدھ کو شدید گرمی رہی۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت خیرپور میں 39.1 ڈگری ریکارڈ ہوا۔

یہ بھی دیکھیں

طوفان کا رخ تبدیل، آج رات تک ساحلی عل

کراچی :محکمہ موسميات نے بائپرجوائے سے متعلق نيا الرٹ جاری کردیا۔ بائپر جوائے کراچی سے …