پیر , 2 اکتوبر 2023

اربعین کے موقع پر 50 لاکھ سے زائد غیر ملکی زائرین کی عراق آمد متوقع

بغداد:عراقی مسلح افواج کے جوائنٹ آپریشن کمانڈ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس سال بیرون ممالک سے عراق میں داخل ہونے والے زائرین کی تعداد 50 لاکھ سے زائد ہوسکتی ہے۔ عراقی مسلح افواج کے مشترکہ آپریشن مرکز کے ترجمان تحسین نے کہا ہے کہ اس کے اندازے کے مطابق اس سال مختلف ممالک سے اربعین کے موقع پر عراق آنے والے زائرین کی تعداد 50 لاکھ سے بڑھ سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بڑے عوامی ہجوم کو مدنظر رکھتے ہوئے ملک کو زیادہ افرادی قوت اور وسائل کی ضرورت ہے۔ ہمارے منصوبے کے مطابق ۱۵ ہزار سے زائد سیکورٹی اہلکار عوامی لباس میں زائرین کے درمیان مختلف مقامات پر تعیینات ہوں گے جن کی ذمہ داری امن و امان کی صورتحال کی نگرانی کرنا ہے۔

الخفاجی نے مزید کہا کہ اربعین کے موقع پر سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے الانبار، بغداد اور کربلا میں داعش کے مشکوک اور مخفی ٹھکانوں پر حملہ کیا جائے گا۔

ترجمان نے کہا کہ زائرین کی عراق سے ایک ہفتہ پہلے اور عراق میں داخل ہونے کے ایام میں ان منصوبوں پر عملدرامد کیا جائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

اسلام آباد میں پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک، دو فرار

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی مضافاتی حدودپرمشتمل تھانہ نیلورکے موضع تمیر میں پولیس اورموٹرسائیکل پرسوارتین …