پیر , 25 ستمبر 2023

بھارت: اترپردیش میں ہندو لڑکی سے شادی کرنے پر مسلمان لڑکے کے والدین قتل

اترپردیش: بھارتی ہندو مسلمانوں کی دشمنی میں اندھے ہو گئے، ہندو لڑکی سے شادی کرنے کی پاداش میں مسلمان لڑنے کے ماں باپ کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

پولیس کے مطابق 2020 میں ریاست اترپردیش کے گاؤں سیتاپور کا نوجوان شوکت اپنی پڑوسی روبی نامی ہندو لڑکی کے ساتھ فرار ہوا جس کا مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا، شوکت کو گرفتار کر کے جیل بھی بھیجا گیا لیکن جیل سے رہا ہونے کے بعد رواں سال جون میں دوبارہ روبی سے بھاگ کر شادی کر لی۔

دونوں کے فرار ہونے کے بعد لڑکی کے خاندان والوں نے حملہ کر کے شوکت کے باپ عباس اور ماں قمرالنسا کو ڈنڈوں اور لوہے کی راڈوں سے مار مار کر جان لے لی، پولیس نے قتل کرنے والے 3 افراد کو حراست میں لیکر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور مزید گرفتاریوں کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

کینیڈا عالمی دباؤ سے بالاتر ہو کر شفاف تحقیقات کو یقینی بنائے، انٹونی بلنکن

واشنگٹن:کینیڈین شہری ہردیپ سنگھ کے قتل پر امریکہ کا دو ٹوک مؤقف سامنے آگیا۔ امریکی …