پیر , 25 ستمبر 2023

ہم حکومتی نظام کار میں بڑی تبدیلی نہیں لاسکتے، نگراں وزیراعظم

اسلام آباد:نگراں وزیراعظم انوار الحق کا کہنا ہے کہ ہم حکومتی نظام کار میں بڑی تبدیلی نہیں لاسکتے، معمول کی پالیسوں پر عمل پیرا رہیں گے، ہماری بنیادی ذمہ داری انتخابات کیلئے بھر پور معاونت فراہم کرنا ہے۔

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت کابینہ اجلاس جاری ہے، جس کے ایجنڈے میں رواں مالی سال کیلئے دیت کی رقم مقررکرنے اور پانی کی بچت سے متعلق اقدامات کی منظوری شامل ہے۔

ایجنڈے میں اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرزلائسنسیزکے حدود میں تبدیلی، اور شہری عمر فاروق کی امریکا حوالگی کی منظوری بھی شامل ہے، جب کہ قوانین میں لفظ وفاقی حکومت کی جگہ مناسب لیول کی تبدیلی کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

کابینہ اجلاس میں بات کرتے ہوئے وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ آئین کے تحت نگراں حکومت مختص مدت کے لیے آئی ہے، ہم حکومتی نظام کار میں بڑی تبدیلی نہیں لاسکتے، گزشتہ حکومت کی پا لیسیوں کا تسلسل جاری رکھیں گے۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ہم حکومتی نظام کار میں بڑی تبدیلی نہیں لاسکتے، معمول کی پالیسوں پر عمل پیرارہیں گے، قوام وضوابط کی سنگین خلاف ورزی کی صورت میں مداخلت کا اختیار حاصل ہے، ہماری بنیادی ذمہ داری انتخابات کیلئے بھر پور معاونت فراہم کرنا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

جناح ہاؤس حملہ: صنم جاوید سمیت 9 ملزمان کی ضمانت، خدیجہ شاہ کی درخواست مسترد

لاہور: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں صنم جاوید اور …