پیر , 25 ستمبر 2023

بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے شفاف انتخابات ناگزیر ہیں، جام کمال خان

کوہٹہ :بلوچستان عوامی پارٹی ( بی اے پی ) کے سابق صدر اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے صاف اور شفاف انتخابات ناگزیر ہیں۔اپنے ایک بیان میں میں سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا کہنا تھا کہ ایوان میں پیراشوٹرز اور پیراگلائیڈرز کا راستہ روکنا ہوگا، آئندہ انتخابات میں بی اے پی میں صرف چند سینیٹرز رہ جائیں گے۔

جام کمال خان کا کہنا تھا کہ بی اے پی کو جن مقاصد کیلئے بنایا گیا وہ مقاصد حاصل نہیں کرسکی اور ہر کسی نے پارٹی کو صرف اپنے ذاتی مفاد کیلئے استعمال کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات میں حصہ لینے اور سیاسی پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کا فیصلہ ساتھیوں سےمشورے کے بعد کروں گا۔

یہ بھی دیکھیں

ثاقب نثار، عطا بندیال، اعجاز الاحسن اور جسٹس عائشہ کے خلاف شکایات بے بنیاد قرار

اسلام آباد: نئے چیف جسٹس پاکستان کے آتے ہی سپریم جوڈیشل کونسل متحرک ہو گئی …