اسلام آباد :صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عام انتخابات کی تاریخ کے تعین کیلئے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا جس میں آج یا کل ملاقات کی دعوت دی گئی ہے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو خط لکھ کر آج یا کل ملاقات کی دعوت دی ہے۔
صدر مملکت چیف الیکشن کمشنر سے مل کر عام انتخابات کی تاریخ کا فیصلہ کریں گے واضح رہے کہ حکومت نے مقررہ وقت سے قبل اسمبلیاں تحلیل کردی تھیں، جس کے بعد آئین کے مطابق 90 دن میں انتخابات کرانا لازمی ہے۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی تاریخ کے تعین کے بجائے حلقہ بندیوں کے شیڈول کا اعلان کر رکھا ہے۔الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ ووٹرز کے حقوق کے تحفظ کیلئے نئی مردم شماری کے مطابق حلقہ بندیاں لازمی ہیں۔