پیر , 2 اکتوبر 2023

غرب اردن: یہودی آباد کاروں کے لیے بلٹ پروف بسوں کی فراہمی

یروشلم:اسرائیلی بس کمپنی "الیکٹرا اویکیم” نے مقبوضہ مغربی کنارے میں مزاحمتی کارروائیوں میں اضافے کے ساتھ اضافی تعداد میں بلٹ پروف اور سٹون پروف بسیں خریدیں جنہیں یہودی آباد کاروں کو فراہم کیا جائے گا۔

عبرانی اخباریدیعوت احرونوت نے بتایا کہ کمپنی نے 11 بسیں خریدی ہیں، جن میں سے 4 بلٹ پروف اور 7 اینٹی سٹون ہیں۔ یہ بسیں رام اللہ کے علاقے میں سڑکوں پر سفر کرنے والے آباد کاروں کو تحفظ فراہم کی جائیں گی۔

اخبار نے سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ قابض فوج اور "شن بیٹ” نے رواں سال کے آغاز سے مغربی کنارے میں تقریباً 400 کارروائیوں کو ناکام بنایا ہے۔

مغربی کنارے کے شمالی علاقوں میں قابض افواج اور آباد کاروں کو نشانہ بنانے کے لیے فائرنگ کے واقعات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جو زخمیوں اور ہلاکتوں کا باعث بنے۔

یہ بھی دیکھیں

اسلام آباد میں پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک، دو فرار

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی مضافاتی حدودپرمشتمل تھانہ نیلورکے موضع تمیر میں پولیس اورموٹرسائیکل پرسوارتین …