پیر , 25 ستمبر 2023

نیب کا پرویز الہٰی کو لاہور ہائیکورٹ میں پیش نہ کرنے کا فیصلہ

لاہور:نیب نے پرویز الہٰی کو لاہورہائیکورٹ میں پیش نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔لاہورہائیکورٹ میں پرویزالہی کی نیب کی گرفتاری کے خلاف دائردرخواست پرسماعت جاری ہے۔ جسٹس امجدرفیق نےپرویزالہی کی درخواست پرسماعت کررہے ہیں۔

دوران سماعت نیب پراسکیوٹرنے کہا پرویزالہی کی درخواست پرتفصیلی جواب کےلیےمہلت دی جائے،جسٹس امجدرفیق نے ریماکس دئیے کہ چلیں ٹھیک ہےپھرہم پرویزالہی کورہا کرنے کا حکم دے دیتے ہیں۔

آپ چیف جسٹس صاحب کودرخواست دیں کہ یہ درخواست2 رکنی بینچ کے سامنے سماعت کے لیے فکس کی جائے،آپ نے رپورٹ میں یہ بتانا ہے کہ آپ نے پرویزالہی کو کسی کے کہنے پرگرفتارکیا؟ کیا پرویزالہی کی گرفتاری قانون کے مطابق ہے؟

جسٹس امجدرفیق نے کہا تمام سوالات کے جواب آپ نےاپنی رپورٹس میں دینے ہیں۔ نیب پراسکیوٹرنے کہا سنگل بینچ نے پرویزالہی کوگرفتارنہ کرنے کی نیب کو ڈائریکشن نہیں کی۔

لاہورہائیکورٹ نے پرویزالہی کو دو بجے عدالت پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔ خیال رہے کہ پرویزالہی نے نیب کی گرفتاری کوغیرقانونی قراردینےکی استدعا کررکھی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

بھارت نے علیحدگی پسند سکھ رہنما کی جائیداد ضبط کرلی

نئی دلی: بھارت کی قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے علیحدگی پسند سکھ رہنما …