پیر , 25 ستمبر 2023

یوکرین کا پسکوف پر ڈرون حملہ، 4 روسی فوجی طیارے تباہ

کیف:یوکرین نے روس کے پسکوف میں موجود ہوائی اڈے پر ڈرون حملہ کیا ہے جس میں روس کے چار ایلوشین-76 طیارے تباہ ہوگئے ہیں۔اسپوتنیک نیوز کی رپورٹ کے مطابق یوکرین نے روس کے علاقے پسکوف میں موجود ہوائی اڈے پر ڈرون حملہ کیا جس میں روس کے چار ایلوشین-76 طیارے تباہ ہونے کی خبر ہے۔

رپورٹ کے مطابق پسکوف کے گورنر میخائل ودرنیکوف نے اس ہوائی اڈے سے تمام پروازوں کی معطلی کی خبر دی اور ٹیلی گرام پر لکھا کہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ تیس اگست کو ساری پروازیں معطل کر دی گئی ہیں تاکہ ائیرپورٹ کے رن وے کو پہنچنے والے نقصانات کا جائزہ لیا جاسکے۔

رپورٹ کے مطابق پسکوف کا علاقہ یوکرینی سرحد سے 800 کلومیٹر دور ہے اور اس علاقے کے اطراف میں لتھوینیا اور استونیا کے ممالک ہیں۔

 

یہ بھی دیکھیں

بھارت نے علیحدگی پسند سکھ رہنما کی جائیداد ضبط کرلی

نئی دلی: بھارت کی قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے علیحدگی پسند سکھ رہنما …