پیر , 25 ستمبر 2023

ایران میں سعودی عرب کے نئے سفیر کی صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات،دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال

تہران: ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے ایران میں سعودی عرب کے نئے سفیر سے ملاقات کے موقع پر کہا کہ ایران ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے اور مضبوط تعلقات کی پالیسی پر یقین رکھتا ہے۔

سعودی عرب کے نئے سفیر سے ملاقات میں ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا تھا کہ ایران اور سعودی عرب نہ صرف خطے بلکہ عالم اسلام کے دو بااثر ممالک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خطے کے ممالک کے مابین تعاون میں اضافہ علاقائی اور عالمی مساوات میں ہماری پوزیشن بہتر کرے گا جسکے نتیجے میں بیرونی مداخلتوں کا سدباب ہوسکے گا۔

صدر ایران نے اپنے پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے اور مضبوط کرنے کے حوالے سے اسلامی جمہوریہ ایران کے نقطہ نظر پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران اور سعودی عرب خطے اور عالم اسلام کے دو بااثر ممالک ہیں۔انہوں نے تہران اور ریاض کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کے لیے موجودہ صلاحیتوں کو بروئے کار لانے پر زور دیا۔

یہ بھی دیکھیں

بھارت نے علیحدگی پسند سکھ رہنما کی جائیداد ضبط کرلی

نئی دلی: بھارت کی قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے علیحدگی پسند سکھ رہنما …