پیر , 2 اکتوبر 2023

پوتین، جی 20 اجلاس میں نہ شرکت کریں گے اور نہ خطاب کریں گے: کرملین کے ترجمان کا بیان

ماسکو:کرملین کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ روسی صدر کے جی 20 اجلاس میں آنلائن خطاب کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں ہونے والے جی 20 اجلاس میں روس کے صدر ولادیمیر پوتین شرکت نہیں کریں گے اور اس اجلاس میں آنلائن خطاب بھی نہیں کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق اس بات کا اعلان روس کے صدارتی دفتر کے ترجمان دیمیتری پسکوف نے کیا۔اسپوتنک نیوز کے مطابق دیمیتری پسکوف نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے یوکرین کو یورینیم افزودہ ہتھیاروں کی فراہمی ایک بہت بری خبر ہے اور اس کے بہت غمناک نتائج نکلیں گے اور یوکرین کی جانب سے یورینیم افزودہ ہتھیاروں کے استعمال سے جو نتائج برآمد ہوں گے اس کی ذمہ داری امریکہ پر عائد ہوگی۔

 

یہ بھی دیکھیں

کیا اداروں کا نظرثانی درخواستیں واپس لینے کا فیصلہ آزادانہ ہے، فیض آباد دھرنا کیس حکمنامہ

اسلام آباد: فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس کی عدالتی کارروائی کا تحریری حکمنامہ جاری …