پیر , 25 ستمبر 2023

نگران وزیر دفاع سے آسٹریلوی ہائی کمشنر کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق

اسلام آباد: نگران وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حیدر سے آسٹریلوی ہائی کمشنر مسٹرنیل ہاکنز نے ملاقات کی، ملاقات میں دفاعی تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔نگران وزیر دفاع اور آسٹریلوی ہائی کمشنر کی ملاقات کے دوران علاقائی اور عالمی تناظر میں امن و سلامتی پر تبادلہ خیال کیا گیا، مہمان خصوصی نے افغانستان میں امن عمل میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

دونوں فریقین کے درمیان ملاقات میں انسداد دہشت گردی اور اقتصادیات کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مضبوط اور مزید مستحکم کرنے کی وسیع گنجائش کی موجودگی پر بھی اتفاق کیا گیا۔

یہ بھی دیکھیں

ثاقب نثار، عطا بندیال، اعجاز الاحسن اور جسٹس عائشہ کے خلاف شکایات بے بنیاد قرار

اسلام آباد: نئے چیف جسٹس پاکستان کے آتے ہی سپریم جوڈیشل کونسل متحرک ہو گئی …