کولمبو: ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں 266 رنز کے تعاقب میں بھارت کی بیٹنگ جاری ہے۔اس سے قبل بنگلادیش نے بھارت کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 265 رنز بنائے۔
بنگلا دیش کی جانب سے کپتان شکیب الحسن 80 جبکہ توحید ہردوئے 54 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ نسم احمد 44 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔مہدی حسن اور تنظیم حسن شکیب 29 اور 14 رنز بالترتیب بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔بھارت کی جانب سے شاردل ٹھاکر نے 3، محمد شامی نے 2 جبکہ پراسد کرشنا، اکشر پٹیل اور روندر جڈیجا نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔