پیر , 2 اکتوبر 2023

پی ٹی آئی حکومت نے نیب قانون دو بار تبدیل کیا تو جسٹس بندیال کہاں تھے؟ شہباز شریف

لندن: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نیب ترامیم کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ افسوسناک ہے۔لندن میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ سپریم کورٹ نے آمر کے قانون کو عدلیہ نے بحال کردیا۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے دو بار صدارتی آرڈیننس کے ذریعے نیب قانون تبدیل کیا اور اپنے حواریوں کو ریلیف دیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے نیب قانون میں تبدیلی کے وقت جسٹس بندیال کہاں تھے۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل سپریم کورٹ نے 2:1 سے نیب ترامیم کیس کا فیصلہ جاری کیا جس میں جسٹس منصور علی شاہ نے اختلافی نوٹ بھی تحریر کیا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری فیصلے اور نیب ترامیم کی کچھ شقوں کو کالعدم قرار دینے کے بعد سیاستدانوں کیخلاف درج کرپشن کے مقدمات ایک بار پھر سے بحال ہوگئے ہیں۔

 

یہ بھی دیکھیں

فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ؛ اٹارنی جنرل کو آئندہ سماعت کیلیے نوٹس جاری

اسلام آباد: بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سے متعلق کیس میں چیف جسٹس …