جمعہ , 29 ستمبر 2023

اسلام آباد ٹریل فائیو پرمشکوک بیگ سے 3 ہینڈ گرینیڈ، پستول اور گولیاں برآمد

اسلام آباد:اسلام آباد ٹریل 5 پر مشکوک بیگ سے تین ہینڈ گرینیڈ، پستول اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق مشکوک بیگ کی موجودگی پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی دوڑیں لگ گئیں جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ بھی پہنچ گیا۔

ذرائع کے مطابق مشکوک بیگ سے 3 ہینڈ گرینیڈ بم، پستول، گولیاں اور ایک تحریر برآمد ہوئی، بم ڈسپوزل عملے نے تینوں ہینڈ گرینیڈ بم ناکارہ کردیے جبکہ ملنے والے تمام مواد کو تفتیش کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کردیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ اطراف میں اہم سرکاری عمارتوں اور پورے علاقے کو بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ذریعے کلئیرنس جاری کیا گیا۔

 

یہ بھی دیکھیں

شہداء ہم اور ہماری نسلوں کے لئے لازوال نمونہ ہیں،آیت اللہ سید علی خامنہ ای

تہران:رہبر معظم نے ہفتہ دفاع مقدس اور یوم شہداء و جانثاران کے موقع پر اپنے …