منگل , 3 اکتوبر 2023

سپریم کورٹ کی براہ راست سماعت، جن کو ڈر نہیں وہ ایسے اقدام کرتے ہیں، عطا تارڑ

لندن: مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے کہا کہ سپریم کورٹ کی براہ راست سماعت تاریخی تھی، جن کو ڈر نہیں ہوتا وہ ایسے اقدام کرتے ہیں۔عطا تارڑ نے نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ٹرولنگ کرنے کی ویڈیو جعلی، آواز ڈب کرکے چلائی گئی ہے، نواز شریف سے الوداعی ملاقات کرنے آیا تھا اب ان سے انشا اللہ پاکستان میں ملاقات ہوگی، نوازشریف کی پاکستان واپسی اٹل ہے اور 21 اکتوبر کی ڈیٹ فائنل ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نوازشریف کا شاندار ویلکم ہوگا، قانونی مشکلات سے نمٹنے کی تیاری مکمل کر لی ہے، سپریم کورٹ کی براہ راست سماعت ایک تاریخی موقع ہے، جن کو ڈر نہیں ہوتا وہ ایسے اقدام کرتے ہیں، خواجہ طارق رحیم بری طرح بے نقاب ہوئے ہیں، ان کی پٹیشن اور وکالت میں بھی جان نہیں تھی۔

یہ بھی دیکھیں

عالمی بینک نے ٹیکس دہندگان بڑھانے سمیت دیگر اہم مطالبات کردیے

اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان ریونیو ریزز پروگرام کے تحت فیڈرل بورڈ آف ریونیو …