پیر , 25 ستمبر 2023

وفاقی حکومت نے ریویو آف ججمنٹ ایکٹ فیصلے کے خلاف نظر ثانی اپیل دائر کردی

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ریویو اف ججمنٹ ایکٹ کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی اپیل دائر کردی۔حکومت کی جانب سے دائر درخواست میں سپریم کورٹ سے فیصلے ہر نظر ثانی کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ارٹیکل 142 پارلیمان کو ایسی قانون سازی کا اختیار دیتا ہے، عدالتی فیصلہ مقننہ کے اختیارات پر انکروچمنٹ ہے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 11 اگست کو ریویو اف ججمنٹ اینڈ آرڈرز ایکٹ کو کالعدم کردیا تھا۔

واضح رہے کہ آج چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 15 رکنی فل کورٹ بینچ نے ریویو آف ججمنٹ اینڈ آرڈرز ایکٹ پر کئی گھنٹے کی سماعت کی اور پھر کیس کو تین اکتوبر تک ملتوی کردیا

یہ بھی دیکھیں

ثاقب نثار، عطا بندیال، اعجاز الاحسن اور جسٹس عائشہ کے خلاف شکایات بے بنیاد قرار

اسلام آباد: نئے چیف جسٹس پاکستان کے آتے ہی سپریم جوڈیشل کونسل متحرک ہو گئی …