جمعرات , 7 دسمبر 2023

سعودی تحفظات دور کرنے پر آمادہ ہیں، یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ کا بیان

صنعا:ریاض میں سعودی اور یمنی وفد کی ملاقات کے بعد یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے کہا ہے کہ صنعا، سعودی عرب کے تحفظات دور کرنے پر آمادہ ہے۔المیسرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے 21 ستمبر کے انقلاب کی نویں سالگرہ کی مناسبت سے اپنے خطاب میں کہا کہ صنعا ریاض کے تحفظات کو دور کرنے پر اتنا ہی آمادہ ہے جتنا سعودی عرب ہمارے تحفظات کو دور کرنے پر آمادہ ہے۔

المشاط نے مزید کہا کہ یمنی وفد کا دورہ ریاض مثبت رہا ہے اور ہمارے وفد کے ذریعے سعودیوں کا جو پیغام اور ضمانت کی بات کی گئی ہے، ہم اسے مثبت سمجھتے اور اس کا استقبال کرتے ہیں لیکن اس پر عملدرآمد کرنے میں جلدی کرنی چاہیے۔انہوں نے عمان کی جانب سے ثالثی کی کوششوں پر شکریہ بھی ادا کیا۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے سعودی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں یمنی وفد کے ساتھ مذاکرات کے عمل کو مثبت قرار دیا تھا۔

 

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …