پیر , 4 دسمبر 2023

چین میں 19 ویں ایشین گیمز کی شاندار افتتاحی تقریب

بیجنگ: چین میں 19 ویں ایشین گیمز کی شاندار اور رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوا، تقریب میں صدر زی جن پنگ موجود تھے، میگا ایونٹ میں 45 ممالک کے 12 ہزار سے زائد ایتھلیٹس حصہ لے رہے ہیں۔ عالمی میڈیا کے مطابق ہنگ ژو چین میں 19ویں ایشیائی گیمز کی شاندار افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں چینی صدر ژی جِن پِنگ اور بعض ممالک کے سربراہ بھی اسٹیڈیم میں موجود رہے۔

ہنگ ژو اولمپک اسپورٹس سینٹر اسٹیڈیم میں 80 ہزار تماشائیوں کی گنجائش تھی۔ اس میگا ایونٹ میں 45 ممالک کے 12 ہزار سے زائد ایتھلیٹس حصہ لے رہے ہیں، 56 وینیوز پر 481 ایونٹس کا انعقاد ہوگا۔

تقریب میں آرٹی فیشل اینٹلی جنس اور ماحول دوست ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا جبکہ ڈیجیٹل فائر ورکس کے ذریعے چینی ثقافت کو اجاگر کیا گیا۔ میگا ایونٹ میں پاکستان کا 262 رکنی دستہ شریک ہے جس میں 137 مرد اور 53 خواتین ایتھلیٹس اور ٹیم آفیشلز شامل ہیں، پاکستانی ایتھلیٹس کرکٹ، ہاکی، تیراکی، بیڈمنٹن، ووشو سمیت 25 کھیلوں میں حصہ لیں گے، کھیل میں مینز اور ویمنز کرکٹ ٹیمیں بھی شامل ہیں۔ ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار اور شوٹر غلام مصطفی بشیر پاکستانی دستے کے قائد ہیں۔

واضح رہے کہ کویڈ 19 کی وجہ سے ایشیائی گیمز ایک سال کے لیے ملتوی کیے گئے تھے۔ چین تیسری بار ایشین گیمز کی میزبانی کر رہا ہے قبل ازیں چین نے 1990ء اور 2010ء میں ایشین گیمز کی میزبانی کی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

ڈھاکہ:بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے …