پیر , 4 دسمبر 2023

ڈی آئی خان میں آپریشن: دہشتگردی کی درجنوں وارداتوں میں مطلوب کمانڈر سمیع اللہ مارا گیا

پشاور: ڈی آئی خان کے کڑی ملنگ میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مشترکہ آپریشن کے دوران دہشت گردی کی درجنوں وارداتوں میں مطلوب کمانڈر سمیع اللہ مارا گیا۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق آپریشن کے دوران کمانڈر کرامت دیگر ساتھیوں سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، ہلاک ملزم حالیہ دنوں میں کانسٹیبل نذر کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھا، علاقہ میں سرچ آپریشن اور مشتبہ ٹھکانوں پر چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

انسپکٹر جنرل خیبر پختونخوا اختر حیات گنڈا پور کی جانب سے چھاپہ مار ٹیم کے لئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیا۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …