پیر , 4 دسمبر 2023

ہردیپ سنگھ کا قتل حساس معاملہ ہے جس پر امریکہ کو تشویش ہے، میتھیو ملر

واشنگٹن: امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ ہردیپ سنگھ کا قتل ایک حساس معاملہ ہے جس پر امریکہ کو تشویش ہے۔امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جو الزامات کینیڈین صدر جسٹن ٹروڈو نے شواہد کی بنیاد پر بھارت پر لگائے ہیں ان پر ہمیں گہری تشویش ہے، امریکہ اپنے شراکت دار ملک کینیڈا کے ساتھ رابطے میں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کینیڈا کی نجر کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں اور مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، امریکہ نے بھارت کے اوپر نجی اور عوامی سطح پر تحقیقات میں کینیڈا کے ساتھ تعاون پر زور دیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …