پیر , 4 دسمبر 2023

جنوبی کوریا کی شمالی کوریا کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی دھمکی

سیئول:جنوبی کوریا کے صدر نے شمالی کوریا کی جانب سے ایٹمی ہتھیاروں سے دست بردار نہ ہونے کی صورت میں امریکہ جنوبی کوریا اتحاد کے ہاتھوں اس کو نابود کرنے کا اعلان کیا ہے۔

جنوبی کوریا کی یونھاپ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کے صدر یون سوک یول نے جنوبی کوریا کی مسلح افواج کی پچھترویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا ہمارے عوام اور ملک اورعالم امن کےلئے بہت بڑا خطرہ ہے اور اگر شمالی کوریا نے ایٹمی ہتھیاروں کا استعمال کیا تو امریکی جنوبی کوریا اتحاد کے ہاتھوں اس کا خاتمہ ہو جائے گا۔

شمالی کوریا کی حکومت نے بین الاقوامی برادری کی جانب سے ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال پر واضح دھمکیوں کے باوجود اپنے ایٹمی ہتھیاروں، ایٹمی توانائی اور میزائل طاقت کو اپ گریڈ کرنے کا عمل جاری رکھا ہوا ہے۔ جنوبی کوریا 2013ء کے بعد پہلی مرتبہ فوجی پریڈ اور ہتھیاروں کی نمائش کر رہا ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …