پیر , 4 دسمبر 2023

بلوچستان بڑی تباہی سے بچ گیا، گاڑی سے اسلحے کی بڑی کھیپ اور دھماکا خیز مواد برآمد

کوئٹہ: بلوچستان پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گاڑی سے اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑ کر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا۔نگراں وزیر داخلہ کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کار سے اسلحے کی بڑی کھیپ برآمد کی جس کو دہشت گردی کی غرض سے نامعلوم مقام پر منتقل کیا جارہا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ گاڑی سے 35 کلو گرام دھماکا خیز مواد بی برآمد ہوا۔ اسپیشل برانچ کی بم ڈسپوزل ٹیم دھماکہ خیز مواد کو مہارت سے ناکارہ بنا دیا۔نگراں وزیر داخلہ نے دعویٰ کیا کہ پولیس فورس نے بروقت کارروائی کر کے شہر کو تباہی سے بچالیا، جس پر اہلکاروں میں تعریفی اسناد دیے جائینگے۔ انہوں نے بتایا کہ گاڑی اور واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …