پیر , 4 دسمبر 2023

ایشین گیمز مینز اسکواش ٹورنامنٹ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی

کراچی: ایشین گیمز میں پاکستان اسکواش ٹیم کی کامیابی کا سفرجاری ہے، موصولہ اطلاعات کے مطابق چین کے شہر ہانگزو میں جاری ایشین گیمز کے مینزاسکواش ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم نے روایتی حریف بھارت کو 1-2 میچز سے شکست دے دی۔ایشین گیمز کے مینز اسکواش ٹورنامنٹ میں نور زمان نے ابھی سنگھ کو 1-3 سے شکست دے کر پاکستان کو سبقت دلوائی جبکہ عاصم خان بھارتی حریف سریو گوشل سے 3-0 سے ہار گئے۔

فیصلہ کن میچ میں قومی نمبر 1 ناصر اقبال نے مہیش موگا اوکر کو دلچسپ مقابلے کے بعد 1-3 سے ٹھکانے لگا کر پاکستان کو فتح دلوادی۔قبل ازیں پول اے میں پاکستان نے سنگاپورکو بآسانی 0-3 سے ٹھکانے لگایا، دوسری جانب پاکستان ویمن اسکواش ٹیم نے کامیابی کو گلے لگایا، پاکستان ویمنز نے نیپال کو 0-3 سے مات دی، نورالعین،نورالہدیٰ اور مہوش علی نے کسی دقت کے بغیر اپنے میچز جیت لیے۔

یہ بھی دیکھیں

بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

ڈھاکہ:بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے …