جمعرات , 7 دسمبر 2023

ایشین گیمز : پاکستان ہاکی ٹیم کی مسلسل تیسری کامیابی

بیجنگ:پاکستان ہاکی ٹیم نے ایشین گیمز میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کر لی ہے۔رپورٹ کے مطابق ہانگزو میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے ازبکستان کو دو کے مقابلہ میں اٹھارہ گول سے شکست دی ہے۔ پاکستان ہاکی ٹیم اپنے تین پول میچز میں اب تک ٹوٹل 34 گول سکور کرچکی ہے۔پاکستان کی جانب ارباز احمد نے پانچ، رانا وحید اور افراز نے تین تین گول سکور کیے ہیں۔عمر بھٹہ اور عبدالرحمٰن نے دو دو گول، جبکہ ارشد لیاقت، رومان خان اور سفیان خان نے ایک، ایک گول سکور کیا۔

 

یہ بھی دیکھیں

ویرات کوہلی کا ون ڈے اور ٹی 20 کرکٹ سے وقفہ لینے کا فیصلہ

نئی دہلی: بھارت کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی نے ون ڈے اور ٹی …