جمعرات , 7 دسمبر 2023

رینجرز اور پولیس کی دہشتگردوں کیخلاف مشترکہ کارروائی میں 3 حملہ آور ہلاک

سکرند: رینجرز اور پولیس کی شرپسندوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلہ میں 3 حملہ آور ہلاک جبکہ 4 رینجرز جوان زخمی ہو گئے۔بتایا گیا ہے کہ شرپسند اور جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس اور رینجرز نے سکرند میں مشترکہ کارروائی کی، ترجمان کے مطابق ہائی ویلیو ملزمان کے پاس دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ موجودگی کی اطلاع تھی۔

ترجمان سندھ رینجرز نے مزید بتایا کہ رینجرز اور پولیس کو دیکھتے ہی شرپسند عناصر نے ان پر حملہ کر دیا، حملے کے نتیجے میں رینجرز کے 4 جوان زخمی جبکہ جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور ہلاک ہوئے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …