منگل , 5 دسمبر 2023

گذشتہ ہفتے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 5 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کم ہوگئے

کراچی: ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 5 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کم ہوگئے-اسیٹیٹ بینک کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی۔ رپورٹ کے مطابق 22 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 5 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی۔

گذشتہ ہفتے کے اختتام پر زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 7 ارب 63 کروڑ 67 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے جبکہ مجموعی ذخائر کی مالیت 13 ارب 16 کروڑ 18 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 52 کروڑ 51 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 59 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز تیزی کے رجحان سے …