پیر , 4 دسمبر 2023

ایرانی سفیر کی سعودی عرب کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فعال کرنے پر تاکید

ریاض:سعودی عرب میں ایران کے سفیر نے سعودی نائب وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں دوطرفہ تجارتی تعلقات کو فعال کرنے پر زور دیا۔اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر علی رضا عنایتی نے سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ سعود الساطی کے ساتھ ملاقات میں علاقے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات اور دوطرفہ بات چیت پر تاکید کی۔عنایتی نے سعودی عرب میں سوئٹزرلینڈ کی سفیر "یاسمین چتیلا” سے بھی ملاقات اور گفتگو کی۔

انہوں نے سوشل پلیٹ فارم ایکس میں اپنے اکاونٹ پر اس بارے میں لکھا کہ میں نے سوئٹزرلینڈ کی سفیر یاسمین چتیلا سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور سوئٹزرلینڈ کی گزشتہ برسوں میں سعودی عرب میں ایران کے مفادات کا خیال رکھنے کے سلسلے میں کئی گئی کوششوں پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …