پیر , 4 دسمبر 2023

شہداء ہم اور ہماری نسلوں کے لئے لازوال نمونہ ہیں،آیت اللہ سید علی خامنہ ای

تہران:رہبر معظم نے ہفتہ دفاع مقدس اور یوم شہداء و جانثاران کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ شہداء ہم اور ہماری آئندہ نسل کے لئے لازوال نمونہ ہیں۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای نے ہفتہ دفاع مقدس اور یوم شہداء و جانثاران کے موقع پر اپنے پیغام میں تاکید کی کہ شہداء کے پیغام کو سنیں اور اپنی دنیا و آخرت کو سنوارنے کے لئے اس سے استفادہ کریں۔

شہید فاؤنڈیشن میں رہبر معظم کے نمائندے جت الاسلام موسوی مقدم نے بہشت زہرا میں رہبر معظم کا پیغام پڑھ کر سنایا۔ پیغام کا متن ذیل میں پیش کیا جاتا ہے۔

بسم الله الرّحمن الرّحیم

دفاع مقدس کے یادگار ایام شہداء کی ارواح پر سلام بھیجنے اور ان کی تعظیم کرنے کا بہترین موقع ہے۔شہداء ہدایت کے ستارے اور ہم اور ہماری ائندہ نسل کے لئے نمونہ ہیں۔ ان کا کردار درس ہے۔ ان کی آرزوئیں حکمت سے بھرپور ہیں۔ ان کے پیغام پر غور کرکے اپنی اور اپنی آئندہ نسل کی دنیا و آخرت سنوارنے کے لئے استفادہ کرنا چاہئے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …