جمعہ , 8 دسمبر 2023

یورپی یونین یوکرین کے ساتھ ہے: جوزف بورل

لندن:امریکہ اور یورپی ممالک یوکرین کی جنگ کو مزید بھڑکانے کی بھر پور کوشش کر رہے ہیں۔جنگ یوکرین میں مغربی ملکوں کی مداخلت پسندانہ پالیسیوں کے دائرے میں یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ جوزف بورل نے کہا ہے کہ جب تک ضرورت رہے گی یورپی یونین یوکرین کے ساتھ رہے گی ۔

انھوں نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ یورپی یونین یوکرین اور روس کے درمیان جنگ کے نتیجے میں یوکرین کو پہنچنے والے نقصانات کی تلافی اور تعمیر نو کے عمل کی حمایت کرتی ہے اور یورپی یونین کا یہ عمل یوکرین کے لئے ایک فطری حق کے مترادف ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ اور یورپی ممالک یوکرین کی جنگ کو مزید بھڑکانے کی بھر پور کوشش کر رہے ہیں اوراسی لئے وہ یوکرین کو بھاری ہتھیار دے رہے ہیں۔

 

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …