ہفتہ , 2 دسمبر 2023

عمران خان کو سیکیورٹی خدشات ہیں یا نہیں، خصوصی عدالت نے وزارت قانون سے رائے طلب کرلی

اسلام آباد:آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی سماعت عدالت میں ہوگی یا اڈیالہ جیل میں، اس حوالے سے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے وزارت قانون کو خط لکھ کر رائے طلب کی ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت کل ہوگی، تاہم یہ سماعت خصوصی عدالت میں ہوگی یا اڈیالہ جیل میں، ابھی تک فیصلہ نہیں ہوسکا۔

خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے وزارت قانون کو خط لکھا ہے جس میں عدالت نے وزارت قانون سے قانونی رائے طلب کر لی ہے۔

جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے خط میں وزارت قانون سے پوچھا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت لانے کےلیے کیا کوئی سکیورٹی خدشہ لاحق ہے، چیئرمین پی ٹی آئی اہم شخصیت اور سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں، ان کی سیکیورٹی عدالت کو مدنظر رکھنی پڑے گی۔

خصوصی عدالت کے جج نے خط میں رائے طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر عمران خان کو سیکیورٹی خدشات نہیں تو کیس کی سماعت جوڈیشل کمپلیکس میں ہی ہوگی۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …