منگل , 5 دسمبر 2023

حزب اللہ کے پن پوائنٹ میزائلوں نے اسرائیل کی نیند حرام کر دی

بیروت:ایک اسرائیلی جنرل کا کہنا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے پن پوائنٹ میزائل ہمارے لیے بہت بڑا اسٹریٹجک خطرہ ہیں۔صیہونی حکومت کی ریزرو فوج کے ایک جنرل نے کہا کہ فوج کو اس حقیقت کو سمجھنا چاہیے کہ حزب اللہ کے پن پوائنٹ میزائل ایک بہت بڑا اسٹریٹیجک خطرہ ہیں۔

فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی فوج کے ایک ریزرو جنرل امیر آویوی نے اعتراف کیا کہ اس حکومت کو ایک بڑے اسٹریٹیجک خطرے کا سامنا ہے۔آویوی نے کہا کہ اسرائیلی فوج کو اس حقیقت کو سمجھنا چاہیے کہ حزب اللہ کے پن پوائنٹ میزائل ایک بہت بڑا اسٹریٹیجک خطرہ ہیں۔

انہوں نے چینل 13 سے انٹرویو میں حزب اللہ لبنان کے میزائلوں کے خطرے کا ذکر کرتے ہوئے تاکید کی کہ اسرائیلی دفاعی نظام ان میزائلوں کو ناکام بنانے اور انٹرسپٹ کرنے سے قاصر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میزائل کوئی راکٹ تو نہیں ہے کہ ہم اس کا راستہ جانتے ہیں اور ہمارے سسٹمز اسے ناکام کر سکتے ہیں، میزائل بالکل ہی مختلف ہوتے ہیں۔

اس صیہونی جنرل نے اشارہ کیا کہ ہم حزب اللہ لبنان کو اس بات کی اجازت نہیں دے سکتے کہ وہ پن پوائنٹ میزائلوں سے اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کرے۔ ان کوششوں کو ناکام بنانے پر طویل عرصے سے اسرائیلی فوجی کارروائیوں کی توجہ مرکوز ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …