پیر , 11 دسمبر 2023

امریکہ کا روس کے دو سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم

واشنگٹن:امریکہ اور روس کے مابین سرد جنگ عروج پر پہنچ گئی ہے اور امریکہ نے روس کے دو سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا،فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ اور روس کے مابین جاری سرد جنگ اب اپنے عروج پر پہنچ گئی ہے اور روس کی جانب سے امریکہ کے 2 مشکوک سفارت کاروں کو ملک سے نکالنے کے ردعمل میں امریکہ نے بھی دو روسی سفارت کاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ روس کی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ روس میں 2 امریکی سفارتکاروں کی سرگرمیاں مشکوک ہیں اور وہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے ہیں اور ان کے ایک روسی باشندے «رابرٹ شونوف» کے ساتھ تعلقات تھے کہ جس پر یہ الزام تھا کہ اس کے غیر ملکیوں سے روابط ہیں-

 

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …