منگل , 5 دسمبر 2023

پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے صداقت علی عباسی گھر پہنچ گئے

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی گھر پہنچ گئے ہیں۔تحریک انصاف کے سابق ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی 25 دن بعد گھر پہنچے ہیں، صداقت علی عباسی تھانہ آر اے بازار میں درج 9 مئی کے واقعات کے مقدمے میں نامزد ہیں۔

گزشتہ روز راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے صداقت علی عباسی کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرتے ہوئے فریقین کو 10 اکتوبر کو طلب کیا تھا۔

 

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …