اتوار , 10 دسمبر 2023

جلاؤ گھیراؤ مقدمات: خدیجہ شاہ کی 2 درخواست ضمانتیں سماعت کیلئے مقرر

لاہور:لاہور ہائیکورٹ نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے دو مقدمات میں سوشل ایکٹوسٹ خدیجہ شاہ کی دو درخواست ضمانتیں سماعت کیلئے مقرر کر دیں۔لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے کازلسٹ جاری کر دی، جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 10 اور 11 اکتوبر کو ضمانتوں کی درخواست پر سماعت کرے گا، عدالت نے فریقین سے حتمی دلائل طلب کر رکھے ہیں۔یاد رہے کہ خدیجہ شاہ کی ایک ضمانت تھانہ گلبرگ جبکہ دوسری ضمانت تھانہ سرور روڈ کے مقدمے میں دائر ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …