منگل , 12 دسمبر 2023

لبنان کی سرحد سے صہیونی فورسز پر مارٹر حملہ، صہیونی زخمیوں کی تعداد میں اضافہ

بیروت:لبنان سے مقبوضہ فلسطین میں صہیونی دہشت گرد فورسز کے ٹھکانوں پر متعدد مارٹر گولے فائر کئے گئے ہیں۔ صہیونی فوج کے ریڈیو کے مطابق لبنان کی سرحد سے شبعا اور جبل الشیخ میں واقع دہشت گرد صہیونی فورسز کے ٹھکانوں پر مارٹر گولے داغے گئے ہیں۔

صہیونی فوج کی طرف سے دی گئی ہدایات کے مطابق عبرانی ذرائع ابلاغ نے لبنان اور مقبوضہ فلسطین کی مشترکہ سرحدوں پر حالات پرامن ہونے کی خبر دی ہے۔الجزیرہ کے مطابق سرحدی علاقے میں دو مقامات پر صہیونی فورسز کے ٹھکانے مارٹر گولوں کا نشانہ بن گئے ہیں۔

دوسری جانب عبرانی میڈیا نے صہیونی وزارت صحت کے حوالے سے خبر دی ہے کہ طوفان الاقصی کے نتیجے میں زخمی ہونے والے صہیونیوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اب تک 1864 صہیونی زخمی ہونے کی وجہ سے ہستپالوں میں منتقل کئے گئے ہیں۔

گذشتہ رات غیر ملکی ذرائع ابلاغ نے حماس کے حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 300 سے اضافہ ہونے کی خبر دی تھی۔ 1500 سے زائد زخمیوں میں سے 270 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …