منگل , 5 دسمبر 2023

طوفان الاقصی صہیونی حکومت کے مظالم کا ردعمل ہے، ایرانی وزارت خارجہ

تہران:ناصر کنعانی نے کہا کہ آج کا آپریشن صہیونی شدت پسند وزیر اعظم اور کابینہ کی پالیسیوں اور مظالم کے خلاف فلسطینیوں کا فطری ردعمل اور اپنے مسلم اور ناقابل انکار حقوق کے دفاع کی سمت حرکت ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے فلسطینی مقاومت کی جانب سے اسرائیل پر وسیع حملے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کا آپریشن صہیونی شدت پسند وزیر اعظم اور کابینہ کی پالیسیوں اور مظالم کے خلاف فلسطینیوں کا فطری ردعمل اور اپنے مسلم اور ناقابل انکار حقوق کے دفاع کی سمت حرکت ہے۔

کنعانی نے مزید کہا کہ غاصب اور دہشت گرد صہیونی حکومت کا مقابلہ اور اپنی ذات اور سرزمین کا دفاع فلسطینی عوام کا حق ہے جو بین الاقوامی قوانین اور فطری حقوق کے مطابق ان کو حاصل ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …