پیر , 11 دسمبر 2023

فلسطینیوں کی فتح پر ایرانی عوام کا جشن، ملک بھر میں جوش و خروش

تہران:اسلامی جمہوریہ ایران کے مختلف علاقوں کے عوام نے سنیچر کی رات مرکزی شاہراہوں اور چوکوں میں پرجوش شرکت کے ساتھ غاصب صیہونی رجیم کے خلاف مزاحمتی محاذ کی قابل فخر فتح کا جشن منایا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے مختلف علاقوں اور شہروں کے لوگوں نے ہفتے کی رات ملک کی مرکزی شاہراہوں اور چوکوں میں اپنی پرجوش شرکت کے ذریعے طفل کش صیہونی رجیم کے خلاف مزاحمتی محاذ اور فلسطینی مجاہدین کی فتح کا جشن منایا۔

ایرانی عوام نے گاڑیوں اور موٹرسائیکل ریلی نکال کر فلسطینی عوام اور بیت المقدس کی امنگوں کی حمایت میں الاقصی طوفان آپریشن کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔

ایرانی مرد، خواتین، بوڑھے اور جوانوں نے اپنے دل کی گہرائیوں سے پرجوش انداز میں جھومتے ہوئے "مردہ باد اسرائیل” کا نعرہ لگایا اور فلسطین اور ایران کے رنگین جھنڈوں کے ساتھ فلسطینیوں کی حمایت اور خوشی کا نعرہ لگایا۔

اقصی طوفان کی کامیابی کی خوشی میں ایرانی عوام نے آتش بازی اور لائٹنگ جیسے پر مسرت پروگراموں کا انعقاد کیا اور فلسطین اور ایران کے جھنڈے لہراتے ہوئے اسرائیل اور اس کے حامیوں کے خلاف نعرے بازی کی۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …