جمعہ , 8 دسمبر 2023

لبنان، امریکی سفارت خانہ خالی، شہریوں کو ملک چھوڑنے کا حکم

بیروت:امریکہ نے لبنان میں اپنا سفارتخانہ بند کرتے ہوئے شہریوں کو حکم دیا ہے کہ فوری طور پر بیروت کو ترک کردیں امریکہ نے لبنان میں اپنا سفارتخانہ بند کرتے ہوئے ایک بیان میں اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ فوری طور پر بیروت سے نکل جائیں۔

اس سے پہلے جنوبی لبنان سے 15 پیراگلائیڈرز نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی طرف پرواز کی ہے جس کے بعد سرحدی علاقوں میں صہیونی حکومت نے خطرے کے سائرن بجائے ہیں۔

الجزیرہ کے مطابق گولان کے مقبوضہ علاقوں میں بھی سائرن بجنے کی آوازیں سنی گئی ہیں۔صہیونی حکام نے اسرائیلی شہریوں کو حکم دیا ہے کہ نازک حالات کے پیش نظر اپنے گھروں کے اندر رہیں۔

الجزیرہ نے مزید کہا ہے کہ اسرائیل اور لبنان کی سرحد پر حالات نازک رخ اختیار کرنے کے بعد صہیونی طیاروں نے پروازیں شروع کی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …