اتوار , 3 دسمبر 2023

صیہونی ٹھکانوں پر حزب اللہ لبنان کا کامیاب حملہ

بیروت:حزب اللہ لبنان نے صیہونی جارحیت میں اپنے تین شہیدوں کے جواب میں غاصب صیہونی حکومت کے جارح فوجیوں کے خلاف اپنے کامیاب حملے کی تصاویر نشر کی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے مقبوضہ علاقوں کے شمال میں صیہونی حکومت کے فوجیوں کے خلاف اپنے کامیاب جوابی حملے کا اعلان کیا ہے۔

لبنان کی تحریک مزاحمت نے اعلان کیا ہے کہ حزب اللہ کے مجاہدین نے الظہیرہ کے قریب الجرداح نامی علاقے میں غاصب صیہونی حکومت کے جارح فوجیوں کے ایک ٹھکانے کو اپنے گائیڈڈ میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

لبنان کی تحریک مزاحمت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ حملہ غاصب صیہونی حکومت کے جارح فوجیوں کے پیر کے روز کے وحشیانہ حملے کے جواب میں کیا گيا جس میں حزب اللہ لبنان کے کئي مجاہدین شہید ہوگئے تھے۔

 

یہ بھی دیکھیں

صہیونی وحشیانہ حملوں نے مغربی تہذیب و تمدن کے چہرے سے نقاب اتار دیا،آیت اللہ سید علی خامنہ ای

تہران:بسیجیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کہا کہ طوفان …