اتوار , 3 دسمبر 2023

15 اکتوبر….. دیہی خواتین کا عالمی دن

ملتان: دنیا کے دیگر ممالک کی طرح آج پاکستان میں بھی دیہی خواتین کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔15 اکتوبر کو دیہی خواتین کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے، یہ دن منانے کا مقصد دیہات میں رہنے والی خواتین کی کوششوں کا اعتراف کرنا ہے جن کی بدولت معاشرے اور معیشت میں بہتری پیدا ہو رہی ہے۔

ملکی معیشت میں زراعت کا شعبہ ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور جنوبی پنجاب کے 7 کروڑ عوام میں سے بیشتر کا ذریعہ معاش بھی زراعت ہی ہے جس کی ترقی میں دیہی خواتین کا کردار قابل ستائش ہے۔

موجودہ صورتحال میں کپاس کی کاشت سے چنائی تک کا سفر دیہی خواتین کی محنت کا نتیجہ ہے جس کی بدولت رواں سال کپاس کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جس کے ملکی معیشت پر مثبت اثرات پڑنے پر دیہی خواتین اپنے پیشے سے کافی حد تک مطمئن ہیں۔

مویشیوں کی دیکھ بھال اور بھٹوں پر مزدوری میں بھی دیہی خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کام کرتی ہیں تاہم تعلیم اور کاروبار کے میدان میں بھی خواتین اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہے۔

کاٹن ریسرچ سنٹر کے حکام کا کہنا ہے کہ محنت میں دیہی خواتین کا کوئی ثانی نہیں اسی لئے محکمہ مختلف فصلوں کی کاشت اور کٹائی کے حوالے سے خواتین لیبر کے انتخاب کو ہی ترجیح دیتا ہے۔

دستکاری بھی دیہی خواتین کی پہچان بن چکی ہے جس کی وجہ سے خواتین بہترین زرمبادلہ کما کر ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

 

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …