منگل , 12 دسمبر 2023

فلسطینیوں کے جائز مطالبات کی حمایت کرتے ہیں، چین

بیجنگ:ایران اور چین کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلفونک ملاقات کے دوران چینی وزیرخارجہ نے تاکید کی کہ بیجنگ فلسطینیوں کے جائز مطالبات کی حمایت کرتا ہے۔ چینی وزیر خارجہ نے ایرانی ہم منصب کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کی اور فلسطین سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ذرائع کے مطابق وانگ یی نے ایرانی ہم منصب عبداللہیان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین فلسطین کے بارے میں فلسطینی عوام کے قومی حقوق کے تحفظ پر مبنی اور جائز مطالبات کی حمایت کرتا ہے۔

بیجنگ سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وانگ یی نے تاکید کی کہ فلسطین اور صہیونی حکومت کے درمیان کشیدگی کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ طویل عرصے سے فلسطینیوں کے لئے الگ ملک کا مطالبہ نظرانداز کیا جارہا ہے۔

دوسری طرف گلوبل ٹائمز کے مطابق گفتگو کے دوران چینی وزیرخارجہ فلسطین کے مسئلے پر اسلامی ممالک کے درمیان ہماہنگی اور اتحاد کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنگ میں سویلین کی حفاظت کے لئے اقدامات کئے جائیں۔

 

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …